واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اب ہوگا لاگ آؤٹ کا آپشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
 واٹس ایپ اکاؤنٹ میں بڑی سہولت
واٹس ایپ اکاؤنٹ میں بڑی سہولت

 

 

 نئی دہلی: انفورمشن ٹیکنالوجی کے میدان میں روز بہ روز ہونے والی ترقی اب معمول سی بن گیی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کی شکل میں ایک خبر پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ واٹس ایپ پر جلد ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ بھی کرسکیں گے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صارفین کی یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ واٹس ایپ پر ایک ایسا فیچر بھی شامل ہو جس کے ذریعے وہ اپنا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کرسکیں۔ فی الحال صارفین کو اگر واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا ہو تو ان کے پاس صرف یہی آپشن ہوتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب اس نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس یعنی فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے ہی پیش کیا جائے گا۔