کیا ہوگااکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سیکیورٹی کےلئے ہوگا نیا فیچر
سیکیورٹی کےلئے ہوگا نیا فیچر

 

 

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ان دنوں ایک مخصوص فیچر فلیش کال پر کام کررہا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ پر جلد لاگ ان ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔ فی الحال واٹس ایپ پر لاگ ان ہونے کے خواہش مند صارفین کو ان کے نمبر پرکمپنی کی جانب سے تصدیق کے لیے 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جاتا ہے لیکن اب کمپنی اس تصدیق کے لیے فلیش کال فیچر پر کام کررہی ہے۔

اس فیچر کے بعد صارفین کو 6 ہندسوں کے کوڈ کے ذریعے کی جانے والی تصدیق کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ فلیش کال فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو تصدیق کے لیے کال کی جائے گی کہ آیا آپ کے فون لاگ کے آخری 6 نمبرز آپ کو دیے گئے 6 ہندسوں کوڈ کے برابر ہیں، بعد ازاں کال خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فون نمبر ہمیشہ مختلف ہوگا لہٰذا صارفین اس طریقے کار میں کسی قسم کی کوئی چالاکی نہیں دکھاپائیں گے۔ مذکورہ فیچر کو فعال بنانے کے لیے استعمال کنندہ کی جانب سے واٹس ایپ کو فون کال کے لاگ تک رسائی دینا ضروری ہوگی جس کے بعد واٹس ایپ خود ہی کال وصول کرکے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کردے گا۔ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق فلیش کال فیچر واٹس ایپ کے ورژن 2.21.11.7. پر موجود ہے۔