امریکہ کو چین کی جانب سے سائبرحملے کا اندیشہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2022
امریکہ کو چین کی جانب سے سائبرحملے کا اندیشہ
امریکہ کو چین کی جانب سے سائبرحملے کا اندیشہ

 

 

واشنگٹن: امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ چینی حکومت کی حمایت یافتہ سائبر کرمینل ملک کی کچھ بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سائبر اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی ڈویژن (سی آئی ایس اے) نے یہ بات کہی ہے۔

سی آئی ایس اے نے بدھ کے روز ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ’’یہ مشترکہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان تمام طریقوں کی وضاحت کی جاتی ہے جن میں چینی حکومت کے حمایت یافتہ سائبر کرمینل کچھ اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت میں موجود خامیوں کا پتہ لگاکر انہیں اپنا نشانہ بناتے جارہے ہیں۔’’

ہماری اس ایڈوائزری کے تحت بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والوں کو کچھ اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سائبر حملے کی یہ سرگرمیاں سال 2020 میں شروع ہوئیں۔

ایڈوائزری کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی، سی آئی ایس اے اور ایف بی آئی امریکہ اور متعلقہ حکومتوں، اہم انفراسٹرکچر اور کچھ بڑی کمپنیوں سے چین کے حمایت یافتہ ہیکروں کے ممکنہ حملوں کے خلاف اپنے نیٹ ورکس کی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ (ایجنسی )