ٹوئٹر کا نئے فیچرز کا تحفہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو کچھ نئے فیچرز کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو کچھ نئے فیچرز کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

 

 

نیو یارک 

اپنی تیز رفتار تجدیدی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو کچھ نئے فیچرز کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹوئٹر نے اس کے لئے اپنی کوششوں کی تیز کر دیا ہے جس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر کو دیکھنے کا طریقہ مزید بہتر ہوجائے گا۔

 

ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بڑی تصاویر اور  اپ لوڈ کو آئندہ چند ہفتوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ فی الحال یہ فیچرز آزمائشی مراحل سے گزر رہے ہیں اورمارکیٹ میں کب آ ئے گا ، یہ کہنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ہائی ریزولوشن تصاویر کو 2018 سے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے ، تاہم موبائل ایپس میں یہ سہولت موجود نہیں۔

 

اس سے پہلے فروری میں بھی کمپنی نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔