ترکی کا خلائی مشن : 2022 میں نیا سیٹلائٹ لانچ ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
ترکی کا ہائی ریزولیشن آبزرویشن سیٹلائٹ اپنی تعمیر کے اختتامی مراحل میں ہے
ترکی کا ہائی ریزولیشن آبزرویشن سیٹلائٹ اپنی تعمیر کے اختتامی مراحل میں ہے

 

 

انقرہ

ترکی کا ہائی ریزولیشن آبزرویشن سیٹلائٹ اپنی تعمیر کے اختتامی مراحل میں ہے اور جلد ہی پورا ہونے کی امید ہے۔ ترکی کی خلائی ایجنسی (ٹی ایس اے) کے سربراہ ہوسین یلدریم کے مطابق (آئی ایم سی سی ای )سیٹلائٹ کو اگلے سال 2022 میں لانچ کیا جائے گا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو 60 فیصد تک مقامی وسائل کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترک انجینئرز، ٹیکنیشن اور ڈیزائنر سیٹلائٹ کے ڈیزائن اور سسٹم کو بہترین طریقے سے مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے اس مرحلے کو فلائٹ ماڈل بھی کہا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کو 2022 میں لانچ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی ابھی خود سیٹلائٹ لانچ نہیں کرتا لیکن امید ہے کہ آنے والے 10 سالوں میں ترکی اپنا سیٹلائٹ خود لانچ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں ترکی نے امریکی فرم اسپیس ایکس سے اپنا ترک ا سٹیٹ اے سیٹلائٹ لانچ کیا تھا۔