ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
ٹک ٹاک کا جنون
ٹک ٹاک کا جنون

 

 

کیلیفورنیا: امریکا میں ڈیجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ایپ اینی‘‘ کا کہنا ہے کہ 2020 کے دوران ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی۔

اسمارٹ فون ایپس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر امریکی ایپ نے ڈاؤن لوڈز کے حوالے سے فیس بُک کو شکست دی ہے

ایپ اینی‘‘ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، 2020 میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک سب سے اوپر رہی جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشنوں پر بالترتیب فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک میسنجر ایپس رہیں جو ساری کی ساری ’’فیس بُک‘‘ کی تیار کردہ ہیں۔

ایک اور ویب سائٹ ’’سینسر ٹاور‘‘ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ٹک ٹاک کو 981 ملین (98 کروڑ 10 لاکھ) صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اب تک یہ ایپ تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے۔ 2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز ’’فیس بُک‘‘ کے پاس تھا جسے 2020 میں ’’ٹک ٹاک‘‘ نے اپنے نام کرلیا ہے۔