ٹیلی گرام ایب۔ گرم گرم ”جلیبی“ بن گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-02-2021
 جنوری میں سوا چھ کروڑ نئے صارفین کا اضافہ
جنوری میں سوا چھ کروڑ نئے صارفین کا اضافہ

 

 واٹس ایب کے تنازعہ نے جنوری 2021 میں ٹیلی گرام دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے جسے چھ کروڑ تیس لاکھ افراد نے اپنی نئی پسند بنایا ہے۔اگر ٹیلی گرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد کا موازنہ گزشتہ سال یعنی جنوری 2020 سے کیا جائے تو اس میں 3.8 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں دوسرے نمبر پر ٹک ٹاک اور تیسرے نمبر پر سگنل ایپ آئی ہے۔مگر سگنل کا مسئلہ یہ ہوا کہ ضرورت سے زیادہ ڈاؤن لوڈ نے اس کو ہی ڈاؤن کردیا۔

در اصل گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی سامنے آئی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرکے اس کی متبادل ایپس کا استعمال کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔ اب حال ہی میں موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والی کمپنی سینسر ٹاور کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر فیس بک اور پانچویں نمبر پر واٹس ایپ شامل ہے۔

 واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کے اعلان کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس دوڑ میں ٹیلی گرام کا نصیب جاگ گیا ہے۔جس پر ہونے والی چیٹنگ کو فاش کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ دلچسپ خبر یہ بھی ہے کہ ایران میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران میں ٹیلی گرام کے استعمال پر پابندی کا اعلان ایرانی عدالت نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹیلی گرام پر غیر اخلاقی مواد گردش کر رہا ہے جو معاشرے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، لہذا اس پر بروقت ایکشن لیا جائے۔