فلائنگ موٹر سائیکل کی کامیاب آزمائش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
فلائنگ موٹر سائیکل کی کامیاب آزمائشی پرواز
فلائنگ موٹر سائیکل کی کامیاب آزمائشی پرواز

 

 

نیویارک

دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے کامیابی سے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

سپیڈر نامی یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔

اسے کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

جیٹ پیک کے مشہور موجد ڈیوڈ میمین نے اسے بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے۔

اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوا میں بلند ہونے کے بعد اس کا برقی نظام اسے ہموار رکھتا ہے۔