اوپو نے لانچ کیا 5 جی اسمارٹ فون اے 95

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
 اوپو نے لانچ کیا 5 جی اسمارٹ فون اے 95
اوپو نے لانچ کیا 5 جی اسمارٹ فون اے 95

 

 

واشنگٹن

اوپو نے لمبے انتظار کے بعد نیا 5 جی اسمارٹ فون اے 95 مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے۔ اس کا پراسیسر اور اسکرین اوپو رینو 5 زی جیسے ہی ہیں صرف بیک پر ایک کیمرے کی کمی کر دی گئی ہے۔

اوپو کے اس نیے فون اے 95 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر بھی ہے۔ اے 95 میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کی بیٹری 4310 ایم اے ایچ گنجائش کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سستم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو موڈیول کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔