نیا فیچر: اب ٹویٹس مخصوص لوگ ہی دیکھ پائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیا فیچر کا انتظار
نیا فیچر کا انتظار

 

 

مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اب کچھ ایسے فیچرز پر کام کر رہی ہے جس سے ٹویپس طے کر سکیں گے کہ ان کی کون سی ٹویٹ کسے دکھائی دے۔ اس فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنی ٹویٹ کو قابل بھروسہ دوستوں تک محدود رکھ سکے۔

نئے فیچرز کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی تاہم امکان ہے کہ یہ فیچرز جلد ٹوئٹر صارفین کو میسر ہوں گے۔

اس کے نتیجے میں ٹوئٹر صارفین کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اضافی، ناپسندیدہ یا مخصوص اکاؤنٹس کو ’بین‘ کیے بغیر اپنی ٹویٹس صرف انہیں افراد تک محدود رکھیں جن پر انہیں بھروسہ ہو۔

یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ٹوئٹڑ نیا فیچر جاری کرتا ہے تو ٹویپس کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ٹویٹس کو کسی اضافی اکاؤنٹ کے بغیر الگ الگ رکھنے کی سہولت مل سکے گی۔

خود کو ٹوئٹر کے پروڈکٹ ڈیزائنر کے طور پر متعارف کرانے والے ہینڈل ’اے ڈیزائنر‘ نے ایک تھریڈ کی صورت نئے فیچرز سے متعلق ٹویٹس کی تو یہ بھی بتایا کہ ایپلیکیشن اس وقت کس رخ پر کام کر رہی ہے۔