ناسا :چاند مشن 2024 کے لئے کامیاب تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
چاند کا مشن
چاند کا مشن

 

 

 واشنگٹن : خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چاند کے سفر کے لئے خلائی جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کوشش میں ہے کہ ’آرٹیمس مشن‘ کے تحت 2024 تک امریکی خلا بازوں کو دوبارہ چاند تک لے جایا جائے۔ اس سلسلے میں ایک راکٹ کی آزمایش کی گئی، جو کامیاب رہا۔ قبل ازیں جنوری میں ایسی ہی ایک کوشش آخری لمحات میں ملتوی کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ چاند یا خلا کے سفر کے لئے صرف ناسا ہی متحرک نہیں بلکہ نجی سطح پر ایلن مسک کی اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کی بلیو اوریجن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔