جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ 31 کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلامی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2021
جیک ڈورسی
جیک ڈورسی

 

 

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ 31 کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلامی- فروخت ہونے والی ٹویٹ میں جیک ڈورسی نے 21 مارچ دو ہزار چھ میں لکھا تھا کہ ’میں نے ابھی اپنا ٹوئٹر (اکاؤنٹ) بنایا ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کے شریک بانی نے ’ویلیوایبلز@سینٹ‘ نامی ٹویٹس کی آن لائن مارکیٹ میں لنک پوسٹ کیا تھا۔اس سائٹ کے مطابق یہاں پر سرمایہ کار اور کولیکٹرز ’ٹویٹ کے تخلیق کردہ کے دستخطوں کے ساتھ ٹویٹس کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

‘ جیک ڈورسی کی ٹویٹ کی سب سے زیادہ 31 کروڑ 40 لاکھ کی بولی جسٹن سن نے لگائی۔ جسٹن سن کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم ’ٹرون‘ کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ’بٹ ٹورنٹ‘ نامی سٹریمنگ ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں۔ویلیوایبلز کے مطابق ٹویٹ خریدنے کا مطلب ہے کہ آپ ’ٹویٹ کا ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ‘ خرید رہے ہیں جو اس لحاظ سے منفرد ہوتا ہے کہ یہ ٹویٹ کے خالق کی جانب سے تصدیق اور دستخط شدہ ہوتا ہے۔

جیک ڈورسی کی یہ ٹویٹ سب کو تب تک نظر آئے گی جب تک وہ اور ٹویٹر اسے آئن لائن رکھیں گے۔ خیال رہے کہ جسٹن سن نے 2019 میں ارب پتی وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کرنے کا موقع ستر کروڑ سے زائد رقم کی نیلامی میں حاصل کیا تھا لیکن وہ انہیں بٹ کوائن کی اہمیت سمجھانے میں ناکام رہے تھے۔