فیس بک کا نیا ایڈمن ٹول متعارف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
ایڈمن ٹول متعارف
ایڈمن ٹول متعارف

 

 

فیس بک نے آن لائن کمیونیٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا ایڈمن ٹول متعارف کرایا ہے۔ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے ہیں جنہوں نے گروپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہو، اس پابندی کے تحت ایسا ممبر فیس بک پیجز اور گروپ میں فعال رہنے کا اہل نہیں رہےگا۔

نئے ٹول کے تحت فیس بک کی جانب سے اب ایڈمن کو ایسے تبصروں پر بھی پابندی لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتے۔ان ٹول کے ذریعے ایڈمن کو پوسٹ میں ایڈیٹ کرتے ہوئے اسے ری پوسٹ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

ایڈمن فیس بک پر ایک معیار تشکیل دیتے ہوئے شیئر کیے جانے والے غیر متعلقہ مواد اور تنازعات کوکنٹرول کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایڈمن کو اب کسی بھی پوسٹ کو دوبار ان ڈو کرنے یا وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی کابھی اختیار دیا گیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے شامل کیے جانے والے ایک نئے ٹول کے مطابق ایڈمن کو اختیاردیا گیا ہے جس کے تحت وہ یہ فیصلہ کرسکے گا کہ گروپ میں کتنے لوگ تبصرہ کریں اور ساتھ ہی مخصوص پوسٹس پر کوئی ایک ممبر کتنی مرتبہ تبصرہ کرسکے گا۔