کس ریاست میں کتنے لوگ استعمال کر رہےہیں موبائل انٹرنیٹ؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2021
کس ریاست میں کتنے لوگ استعمال کر رہےہیں موبائل انٹرنیٹ؟
کس ریاست میں کتنے لوگ استعمال کر رہےہیں موبائل انٹرنیٹ؟

 

 

نئی دہلی:حکومت نے آج پارلیمنٹ میں بتایا کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کا استعمال کرنے والی آبادی کا تناسب بالترتیب 43.50، مدھیہ پردیش 49.01 اور راجستھان میں 56.95 فیصد ہے۔

ٹیلی کام کے وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ اتر پردیش میں دیہی علاقوں میں فیصد آبادی پر موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا تناسب 28.74، مدھیہ پردیش میں 28.73 اور راجستھان میں38.07 ہے۔

اسی طرح ان تینوں ریاستوں میں شہری آبادی کا تناسب بالترتیب 89.40، 100.56 اور 109.64 فیصد ہے۔ اترپردیش کے اعداد و شمار میں اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے اعدادو شمار میں چھتیس گڑھ کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔ 

چوہان نے بتایا کہ ملک کی تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ نیٹ ورک سے جوڑنے کی اسکیم کو مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ بھارت نیٹ کے دائرہ کار کو 30 جون 2021 سے نافذ کرتے ہوئے اتر پردیش سمیت ملک کی تمام گرام پنچایتوں کی سطح سے آگے تمام آباد گاؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم نومبر 2021 تک ملک کی کل 166088 گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ سروس کے لیے تیار کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اگست 2023 تک تمام دیہاتوں کو براڈ بینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نیٹ کے تحت بنایا گیا بنیادی ڈھانچہ ایک قومی اثاثہ ہے اور تمام خدمات فراہم کرنے والے اسے بلا تفریق استعمال کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ وہ اس اثاثے کو تمام شہریوں کو رابطہ فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 

چوہان نے یہ بھی بتایا کہ دیہی علاقوں میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پی ایم وانی فریم ورک کے تحت اتر پردیش میں تقریباً 4323 ہاٹ سپاٹ (ایکسیس پوائنٹس) قائم کیے گئے ہیں۔ (ایجنسی )