ایپل: طالبہ کو ہرجانےکے طور پر لاکھوں ڈالرز ادا کیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2021
فوٹو لیک ہونے پر ہرجانہ
فوٹو لیک ہونے پر ہرجانہ

 

 

نیویارک:5 سال قبل ایک 21 سالہ امریکی طالبہ نے اپنا لاک شدہ آئی فون کھلوانے کے لیےکیلی فورنیا کے ایک اسٹور میں دیا تھا جو کہ ایپل کمپنی کا لائسنس شدہ تھا، تاہم طالبہ نے کمپنی کی ہدایت کے مطابق اپنے موبائل کو ری اسٹور نہیں تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس دوران موبائل کو ان لاک کرنے والے ملازم نے موبائل میں موجود طالبہ کی ذاتی اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز اسی کے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئرکردی تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بعد ازاں طالبہ نے متعلقہ اسٹور کے خلاف 2016 میں مقدمہ دائر کیا تھا جس پر اب ایپل نے لاکھوں ڈالرز ادا کرکے تصفیہ کرادیا ہے جب کہ اس ملازم کو پہلے ہی فارغ کیا جاچکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال رہےکہ طالبہ کی جانب سے براہ راست ایپل کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم اس کا نام ایک غیر متعلقہ معاملے میں سامنے آیا تھا جس پر اپیل نے بدنامی سے بچنے کے لیے تصفیے کا فیصلہ کیا۔ اپیل کی جانب سے اب واقعے کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے، کمپنی نے ایک بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم نے اسی وقت سخت کارروائی کی تھی اور ہم اپنے کنٹریکٹرز کے حوالے سے پروٹوکولز کو مزید سخت بنارہے ہیں۔