سلمان خان نے کیوں مارا تھا سبھاش گھئی کو تھپڑ ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
سلمان خان نے کیوں مارا تھا سبھاش گھئی کو تھپڑ
سلمان خان نے کیوں مارا تھا سبھاش گھئی کو تھپڑ

 

 

ممبئی :  بالی ووڈ انڈسٹری میں فنکاروں کے آپسی جھگڑے کوئی نئی بات نہیں اور خاص طور پر اس حوالے سے دبنگ اداکار سلمان خان سرفہرست ہیں اور ان کی سپراسٹار شاہ رخ خان، گوندا اور سنجے دت سمیت نامور اداکاروں سے ناراضگی کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں البتہ تمام اداکار ہدایت کاروں اور خاص طور پر فلمسازوں سے پنگا لینے سے گریز کرتے ہیں لیکن سلمان خان یہاں بھی پیچھے نہیں رہے۔ 

ایک انٹریو میں خود سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک کے بعد وہ خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے تھے البتہ وہ کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے اور خود کو ہی تکلیف دیتے تھے تاہم ایک بار انہوں نے صرف نامور ہدایت کار سبھاش گھئی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

بالی ووڈ کو ’’کھل نائیک‘‘، ’’رام لکھن‘‘، ’’سوداگر‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار سبھاش گھئی نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے وہ ایک شرمناک لمحہ تھا تاہم اگلی صبح جب میں اٹھا تو سلیم خان نے بہت مودبانہ انداز میں مجھے سے معافی مانگی اور پھر سلمان خان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر میرے گھر بھیجا جس نے مجھے معافی مانگی۔ بعد ازاں ہدایت کار سبھاش گھئی اور سلمان خان میں تعلقات بہتر ہوگئے تھے اور انہوں نے ’’یووراج‘‘ فلم بھی کی جس میں انیل کپور، بمن ارانی اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا۔