عامرخان نے کیوں ٹھکرائی تھی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عامرخان نے کیوں ٹھکرائی تھی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش
عامرخان نے کیوں ٹھکرائی تھی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش

 

 

ممبئی

آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی وڈ کی وہ اداکارہ تھیں جن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بڑے بڑے اداکاروں کو ہوا کرتی تھی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے عامر خان نے کیرئیر کے آغاز پر ہی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا؟

آپ کو بھی شاید یہ سن کر حیرانی ہوئی ہو لیکن یہ بالکل سچ ہے، میڈیا کے مطابق عامر خان نے یہ کہہ کر سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ مجھ سے عمر میں بڑی دکھائی دیتی ہیں۔

عامر خان اپنی ڈیبیو فلم 'قیامت سے قیامت تک' کی کامیابی کے بعد راتوں رات مقبول ہوگئے تھے، ہر فلمساز کی یہ خواہش تھی کہ وہ اس وقت کی سپر ہٹ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوں۔

تاہم عامر خان نے تمام آفرز کو ٹھکراتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ سری دیوی کے ہمراہ میری جوڑی کو پسند نہیں کریں گے کیونکہ میں ان سے عمر میں چھوٹا نظر آتا ہوں۔ (ایجنسی ان پٹ)