عامر خان نے فون اٹھانا کیوں بند کیا ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2021
وعدہ تیرا وعدہ
وعدہ تیرا وعدہ

 

 

 ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار آنجہانی انوپم شیام کے بھائی انوراگ شیام نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انوپم شیام کے لیے پرتاپ گڑھ میں ڈائیلائسز سینٹر بنوائیں گے، لیکن بعد میں انھوں نے ہماری فون کالز تک اٹھانا بند کردی تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی اس خبر پر بھی کافی پریشان تھے کہ انکا شو جلد ہی (آف ایئر) بند کردیا جائے گا۔ ۔

 انوراگ نے مزید کہا کہ ان کے بھائی انوپم شیام کو اس کا بھی بڑا قلق تھا کہ وہ اپنی بیمار ماں کی عیادت کے لیے پرتاپ گڑھ نہیں جاسکتے تھے۔

 اسکی وجہ یہ تھی کہ اتر پردیش کے اس قصبے میں کوئی ڈائیلائسز سینٹر نہیں تھا اور ہفتے میں تین بار ڈائیلائسز پر زندگی گزارنے والے ’من کی آواز پراتگیا ٹو‘ کے اداکار انوپم شیام کی صحت اور زندگی کے لیے یہ خطرناک ہوسکتا تھا۔

 انکا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کو اس وقت سخت مشکل صورتحال کا سامنا ہے، میری والدہ کا گزشتہ ماہ انتقال ہوا ہے، میرے بھائی نہ تو ان کی عیادت کرسکے اور نہ موت پر جاسکے۔ ہم نے پرتاپ گڑھ میں ڈائیلائسز سینٹر بنانے کی درخواست کی تھی یہاں تک کہ ہم اداکار عامر خان کے پاس بھی گئے، لیکن انھوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔