ماں کے نام پر کیوں اور کہاں ہوگئے شاہ رخ جذباتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ماں کے نام پر کیوں اور کہاں ہوگئے شاہ رخ جذباتی
ماں کے نام پر کیوں اور کہاں ہوگئے شاہ رخ جذباتی

 

 

شارجہ : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو ایک تقریب کے دوران آبدیدہ دیکھ کر ان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی بُک فیئر میں شرکت کے موقع پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

دوران گفتگو کنگ خان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر آج آپ اپنے والدین کو جو دنیا آپ نے بنائی ہے اور جو پیار آپ کو ملتا ہے، وہ دکھاتے تو وہ آپ سے کیا کہتے؟ جس کے جواب میں انہوں نے بہت خوبصورت بات کہی جسے سن کر تقریب میں موجود شرکاء بھی نمناک ہوگئے اور تالیاں بجا کر کنگ خان کو داد دی۔

شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری والدہ سب سے پہلے مجھ سے کہتیں کہ تم بہت پتلے ہوگئے ہو، تھوڑا وزن بڑھاؤ، کیسا تمہارا منہ ہوگیا ہے اندر اندر، تمہارے کلّے اندر چلے گئے ہیں، کھانا تھوڑا اور زیادہ کھاؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے مرحوم والدین کو مجھ پر فخر ہوگا کہ میں نے جس طرح اپنے تینوں بچوں کی تعلیم و تربیت و پرورش کی اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کامیابی نہیں، یہ ضروری ہے اور ہمیں لازمی کرنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے تمام مسائل کے دوران ایماندار اور نرم دل رہیں، ایسے دن آتے ہیں جب ہمیں زندگی سے چیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دن بھی آئیں گے جب ہمیں اپنے ارد گرد لوگوں سے دھوکا کرنا پڑے گا لیکن اگر اس وقت آپ ایماندار اور نرم دل رکھیں تو آپ کو بہترین زندگی ملے گی جو اللّٰہ نے آپ کو دی ہے۔