جھانوی کپور کے خاص مہمان کون تھے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
جھانوی کپور
جھانوی کپور

 

 

بالی وڈ اداکار ہ جھانوی کپور کی ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں کھلاتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔ان کے ساتھ ایک شخص اور ایک برقع پوش خاتون بھی ہیں۔جو ان کے خاص مہمان تھے۔

اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی’ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں بالی وڈ شخصیاتسمیتکئی افراد نے شرکت کی۔اس اسکریننگ کے موقع پر جھانوی نے اپنے اسسٹنٹ عظیم کو بھی فیملی کے ہمراہ دعوت دی تھی۔ فلم اس کی اسکریننگ میں عظیم اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔

اس دوران جھانوی اپنے اسسٹنٹ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے چند ماہ کے بچے کو گود میں اٹھا کر کھیلتی رہیں۔