زویا کون اور ’کیچپ ' کیا ہے؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2022
 زویا کون  اور ’کیچپ ' کیا ہے؟
زویا کون اور ’کیچپ ' کیا ہے؟

 

 

کراچی،:پاکستانی ڈراموں کے بہت سے سین یا ڈائیلاگز اکثر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو بحث و مباحثے کا موضوع فراہم کرتے ہیں۔ اس مرتبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا سین اے آر وائے ڈیجیٹل کے ایک ڈرامے ’حبس‘ کا ہے، جس میں سب سے اہم چیز کیچپ ہے۔ یہ سین ایک نئے شادی شدہ جوڑے کا ہے، جس میں زویا نامی لڑکی اپنے شوہر سے پیزا منگواتی ہے اور ابھی وہ دونوں ڈائننگ ٹیبل پر موجود ہوتے ہیں کہ زویا کی ساس پیزا کھانے پر اپنے بیروزگار بیٹے کو طعنے دینا شروع کر دیتی ہیں۔ اس بات پر زویا ناراض ہوجاتی ہے اور اپنی پلیٹ میں تین پیزا سلائس رکھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے۔ یہ دیکھ کر زویا کا شوہر اپنے ماں باپ سے شکوہ کرتا ہے کہ ’کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ

#Ketchup b ni lay kar gai woh 😅😃

Writer k liya Slow Claps banti hain 👏 pic.twitter.com/6sILa9J65T

— Mudaser Chaudhary (@MudaserChaudha1) October 7, 2022

اس کے بعد سے اس سین کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ دلچسپ میمز کے ذریعے اپنے اپنے انداز میں زویا اور کیچپ کی کہانی بیان کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’کیچپ اب پیار کی نئی زبان ہے۔‘

فریکی نامی ٹوئٹر صارف نے خیال ظاہر کیا: ’شاید زویا کو کیچپ پسند نہ ہو۔