کون ہے وہ حسینہ،جسے شاہ رخ کے ساتھ کام کا مل رہا موقع؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
کون ہے وہ حسینہ،جسے شاہ رخ کے ساتھ کام کا مل رہا موقع؟
کون ہے وہ حسینہ،جسے شاہ رخ کے ساتھ کام کا مل رہا موقع؟

 

ممبئی

 

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔

شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔

جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان کی ایک نئی فلم کے بارے میں بات ہو رہی ہے جس کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں ۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔