عامر خان کی بیٹی کا ویلنٹائن کون؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ایراخان اورنوپورشیکھرے
ایراخان اورنوپورشیکھرے

 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے اپنی فلموں کے ذریعے لوگوں کا دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کی بیٹی ایرا خان کو آج تک کئی فلم تو ملی نہیں مگر عشق بازی کے لیے چرچا میں ہیں.وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں۔ ان دنوں ایرا خان اپنے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔

عامر خان کی بیٹی نے اسکی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ایرا خان تصویر میں نوپور شیکھرے کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ کیپشن کے ذریعے انہوں نے نوپور شیکھرے کو 'ڈریم بوانے' بھی قرار دیا ہے۔ ایرا خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں ، شائقین بھی اس پر کافی تبصرے کررہے ہیں۔

نوپور شیکھرے کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیر کرتے ہوئے ، ایرا خان نے لکھا ، تمہارے ساتھ ڈیٹ کرنا اعزاز کی بات ہے۔" کیپشن میں ایرا خان نے نوپور شیکھرے کو اپنا 'ویلنٹائن' اور 'ڈریم بوائے' بھی قرار دیا ہے۔ اپنی تصویروں میں ایرا خان نوپور شیکھرے کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ تصویروں میں ایرا خان نوپور شیکھریے کے ساتھ مماثل لباس میں نظر آرہی ہیں اور کہیں وہ ہریالی کے بیچ میں نوپور شیکھرے کے ساتھ وقت گزارتی نظر آرہی ہیں۔ ایرا خان اداکارہ بننا چاہتی ہیں اور فی الحال اسٹیج پر نظر آتی ہیں.