شاہ رخ خان کی کچھ فلاپ فلمیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-06-2022
شاہ رخ خان کی کچھ فلاپ فلمیں
شاہ رخ خان کی کچھ فلاپ فلمیں

 

 

شاہ رخ خان کا شمار بالی وڈ ہی نہیں، بلکہ دنیا کے کامیاب ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر میں لازوال فلمیں دی ہیں جنھوں نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے۔ ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فنکاروں میں بھی ہوتا ہے۔

لیکن گزشتہ چند سالوں میں شاہ رخ خان کی فلمیں خاطر خواہ بزنس نہیں کرپائیں جس کے باعث کنگ خان کو ایک لمبا وقفہ لینا پڑ رہا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی باکس آفس پر فلاپ ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔

جب ہیری میٹ سیجل:

 شاہ رخ خان کی 2017 میں ریلیز ہونے والی یہ  پکچر فلم بینوں اور ناقدین کو بالکل بھی متاثر نہ کرسکی۔ فلم کی کہانی ایک پنجابی گائیڈ کے گرد گھومتی ہے جو یورپ میں رہتا ہے اور اسے ایک سیاح سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ پریشانی اور مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

awazthevoice

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما نے سیجل کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر صرف 64 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جس کے باعث اس فلم کو فلاپ قرار دیا گیا تھا۔

فین:

2016 میں یش راج بینرز کے سائے تلے ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی۔

awazthevoice

فلم میں شاہ رخ خان دو کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ ایکٹر سے ملنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا ہے۔ ناقدین نے فین کو ہالی ووڈ کی فلم ’دی فین‘ کی نقل قرار دیا تھا جس کے باعث فلم نے باکس آفس سے 84 کروڑ روپے کمائے تھے۔

سودیس:

2004 میں ریلیز ہونے والی فلم سودیس کا شمار ’کلٹ کلاسک‘ فلموں میں ہوتا ہے جنھیں اپنے وقت پر تو پریزائی نہ مل سکی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فلم کو بہت پسند کیا جانے لگا۔

awaz

سودیس میں شاہ رخ خان امریکی خلائی کمپنی ناسا کے سائنسدان کا کردار ادا کرتے ہیں اور واپس انڈیا آکر اپنے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کا کامیاب منصوبہ بناتے ہیں۔ فلم کی نوعیت سماجی مسائل پر ہے، لیکن ناقدین اور فلم بینوں کا ماننا ہے کہ اس زمانے میں بالی ووڈ میں ایکشن مصالحہ فلموں کو زیادہ پسند کیا جاتا تھا جس کے باعث سوادیس باکس آفس پر 16 کروڑ روپے کما کر بری طرح ناکام رہی۔

دل سے:

1998 میں منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مداحوں کو اپنی منفرد کہانی کے باعث آج تک تو یاد ہے، لیکن اس فلم نے باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی۔

awaz

فلم دل سے آل انڈیا ریڈیو پر کام کرنے والے ایک آر جے کی ایسی کہانی ہے جسے ایک اجنبی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس کے ساتھ زندگی بتانا چاہتا ہے، لیکن اس کی اصلیت سے واقف نہیں ہوتا۔ فلم اپنے مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں کی وجہ سے ابھی تک یاد کی جاتی ہے مگر یہ دس کروڑ کے معمولی بزنس سے فلم فلاپ قرار دی گئی تھی۔

زیرو:

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کا شمار شاہ رخ خان کی کمزور فلموں میں کیا جاتا ہے۔

awaz

شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کرتے ہیں جو ایک معذور سائنسدان کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے اور اس کے خلائی سفر پر روانہ ہوتا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بھی کردار ادا کیا تھا، لیکن فلم کی کہانی اور موسیقی کو فلم بینوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث فلم صرف 90 کروڑ کما کر بری طرح فلاپ رہی۔