حلیمہ سلطان کس ملک کی سیر کرنے کی خواہشمند ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-03-2022
حلیمہ سلطان کس ملک کی سیر کرنے کی خواہشمند ہیں؟
حلیمہ سلطان کس ملک کی سیر کرنے کی خواہشمند ہیں؟

 

 

اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اِسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر بحیرہ روم کی ساحلی پٹی اور صحارا کے خوبصورت مناظر شیئر کیے ہیں۔

اِسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شمالی افریقی ملک الجیریا کے خوبصورت مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں الجیریا کا خوبصورت ایریل ویو اور مشہور صحرا صحارا کےخوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’الجیریابہت خوبصورت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اُنہیں اچھا لگے گا اگر وہ ایک دن اس ملک کی سیر کرسکیں‘۔