رقاصہ نورہ فاتحی کے حجاب کارازکیا ہے؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
رقاصہ نورہ فاتحی کے حجاب کارازکیا ہے؟
رقاصہ نورہ فاتحی کے حجاب کارازکیا ہے؟

 

 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورہ فاتحی کی سیاہ لباس میں ملبوس کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

نورا فاتحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پر سیاہ دوپٹہ سر پر لیا ہوا ہے۔

کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے تاہم تصاویر میں واضح نہیں کہ آیا یہ لباس ہے یا واقعی انہوں نے برقعہ پہنا ہوا ہے۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

تصویروں کے عقب میں موجود گنبد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا کسی مسجد جیسے سیاحتی مقام پر موجود ہیں۔

 

اداکارہ نے کیپشن میں کسی جگہ کا نام نہیں لکھا البتہ انہوں نے اس مقام کو خوبصورت ترین قرار دیا۔ کسی نے نورا کی آنکھوں کی تعریف کی تو کسی نے محض ایموجی سے اظہارِ خیال کیا۔ (ایجنسی )