براک اوباما کی پسندیدہ اردو غزل کونسی ہے؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
براک اوباما کی پسندیدہ اردو غزل کونسی ہے؟
براک اوباما کی پسندیدہ اردو غزل کونسی ہے؟

 

 

واشنگٹن

سابق امریکی صدر براک اوباما نے ٹوئٹر پر اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی گائی گئی کلاسیکل غزل ’محبت‘ کو پسندیدہ قرار دیا۔

اس غزل کا پہلا شعر ہے

محبت کرنے والے کم نہ ہونگے

تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہونگے

اس غزل کو لکھا ہے حفیظ ہوشیار پوری نے.

 

براک اوباما کی جانب سے اردو غزل کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر عروج آفتاب نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی سابق امریکی صدر کی جانب سے اردو زبان کے گانے کو پسند کیے جانے پر لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

 

( ایجنسی ان پٹ )