سانپ نے سلمان کو کاٹا تو کیا غلط کیا۔ کے آر کے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-12-2021
 سانپ نے  سلمان کو کاٹا تو کیا غلط کیا۔ کے آر کے
سانپ نے سلمان کو کاٹا تو کیا غلط کیا۔ کے آر کے

 

 

ممبئی فلمی مبصر و اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر نے سلمان خان کو سانپ کے ڈسنے پر کہا کہ سانپ نے کام تو ٹھیک کیا تھا۔

 دبنگ خان سے عدالتی جنگ لڑنے والے کمال راشد خان نے سلمان خان کو سانپ کے ڈسنے کے واقعے پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانپ نے کام تو ٹھیک کیا تھا لیکن سانپ خود ہی مرگیا کیونکہ سامنے والے میں زہر ہی اتنا زیادہ ہے۔

عدالت نے کمال راشد خان کو سلمان خان پر تبصرے سے روک دیا

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، خوش قسمتی سے سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا۔ 

علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اس وقت بالی ووڈ اسٹار گھر میں آرام کررہے ہیں۔