واجد کویاد کرکے رو پڑے۔ سلمان اورساجد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
اور وہ رو پڑے
اور وہ رو پڑے

 

 

ممبئی۔ انڈین پرو میوزک لیگ کے اسٹیج پر ایک انتہائی جذباتی منظر دیکھنے کو ملا ۔جب میوزک ڈائریکٹر ساجد اپنے ساتھی واجد کو یاد کرکے رو پڑے ۔جبکہ ان کے ساتھ سپر اسٹار سلمان خان بھی جذباتی ہوگئے۔ساجد نے کہا کہ آپ نہیں جان سکتے کہ وہ میرے کتنا قریب تھا۔ یاد رہے کہ کورونا وبا کے دوران واجد کا انتقال ہوا تھا۔

sssss

جب ساجد میوزک شو کے اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ساجد واجد جوڑی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1998 میں 'پیار کیا تو ڈارنا کیا' سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی فلموں میں موسیقی دینے کا سلسلہ مستقل جاری رکھا۔ سلمان خان کی جن فلموں میں اس جوڑی نے میوزک دیا ان میں 'گرو'، 'تیرے نام'، 'تم کو نہ بھولپائیں گے'، اور 'پارٹنر' جیسی فلمیں شامل ہیں۔یہ جوڑی ہمیشہ سلمان خان کے لئے ہٹ گانے بناتی رہی۔ بعدازاں واجد نے خود سلمان کے لئے گانا شروع کردیا۔ ان میں 'پانڈے جی، فیویکول سے ، ہمکا پنی ہے ، ہڑ ہڑ دبنگ اور جلوا جیسے گانے شامل ہیں۔ 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' کے گانے 'تیری جوانی' کی موسیقی ساجد، واجد نے ترتیب دی تھی، اسی فلم کے گانے کی مقبولیت کے بعد دونوں بھائیوں نے آئندہ سال 1999 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ' ہیلو برادر' کے گیتوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ دونوں بھائیوں نے زیادہ تر سلمان خان کی فلموں کے گیتوں کی ہی موسیقی ترتیب دی، تاہم دونوں نے اکشے کمار، گووندا اور ورون دھون سمیت دیگر اداکاروں کی فلموں کے گیتوں میں بھی اپنے فن کو ظاہر کیا۔

urdu

یہ درد بھول نہ سکوں گا۔

ساجد، واجد کی جانب سے جن معروف گیتوں کی موسیقی ترتیب دی گئی ان میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے ' سریلی اکھیوں والے'، ' تیرے مست مست دو نین'، 'نیناں دغا باز رے ' جیسے گانے بھی شامل ہیں۔ دونوں بھائیوں کے دیگر مقبول گانوں میں ' انار کلی ڈسکو چلی، تیرا ہیرو ادھر ہے، میں تیرا ہیرو، فیوی کول، ماشاء اللہ، آرے پریتم پیارے، چنتا تا چنتا، سونی دے نخرے، لال دوپٹہ، مجھ سے شادی کروگی، لگن لگی اور ہٹا ساون کی گھٹا' جیسے گانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دونوں نے درجنوں گانوں کی نہ صرف موسیقی ترتیب دی بلکہ انہوں نے فلموں کےلئے گیت بھی لکھے۔

upload