یوکرین میں جنگ اور بالی ووڈ فکر مند۔جانئے کیوں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
یوکرین میں جنگ اور بالی ووڈ فکر مند۔جانئے کیوں
یوکرین میں جنگ اور بالی ووڈ فکر مند۔جانئے کیوں

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دنیا کی نظر یوکرین پر ہے،روس کے حملے کے بعد سے یہ سرزمین جنگ کا میدان بنی ہوئی ہے۔ اب حتمی جنگ راجدھانی کیف میں لڑی جاری ہے۔ ہر کوئی پریشان ہے۔سفارتی اور سیاسی کوششیں ناکام ہیں ۔سوشل میڈیا پر الگ الگ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ متعدد ممالک کے طلبا کو یوکرین سے لایا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی یوکرین کے ساتھ بہت یادیں جڑی ہیں ۔کئی بڑی فلموں کی شوٹنگ یوکرین میں ہوچکی ہے اور یوکرین آہستہ آہستہ ہندی فلموں کی شوٹنگ کے لیے ایک پر کشش مرکز بن رہا تھا۔مگر اب جنگی حالات اور اس کے مستقبل کے ساتھ ہر کوئی یہی سوچ رہا ہے کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔

بلاشبہ  جنگ کے گہرے اثرات معیشت، سٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری پر بھی نظر آئیں گے۔  بالی ووڈ کی ایسی کئی فلمیں ہیں جن کی شوٹنگ یوکرین میں ہوئی ہے۔ یوکرین کو کسی بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے خوبصورت مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 آر آر آر

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلموں کو لے کر مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر جس میں اجے دیوگن، جونیئراین ٹی آر شامل ہیں۔ ایس ایس راجامولی کی اس فلم کی شوٹنگ کا یوکرین بھی حصہ ہے۔

ٹائیگر3

سلمان خان کترینہ کیف اسٹارر فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا کچھ حصہ یوکرین میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔

 فلم 2.0

ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار رجنی کانت، ایمی جیکسن اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کی شوٹنگ یوکرین میں کی گئی ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا گانا اس ملک کی محبت کی سرنگ میں گایا گیا تھا۔

 شاہ رخ کی پروڈکشن فلم 'ڈارلنگز' نیٹ فلیکس کی طرف سے خریدی گئی ہے۔

تیلگووینر میں سائی دھرم تیج کے ساتھ رکل پریت سنگھ بھی نظر آئی تھیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری گوپی چند مالینی نے کی ہے۔ اس فلم کے کئی مناظر یوکرین کے شہر کیف میں شوٹ کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سے گانے یوکرین میں فلمائے گئے ہیں۔

سانگ99

سانگ99 کی شوٹنگ یوکرین میں کی گئی ہے جسے بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اے آر رحمان نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ یہ گانا ایہان بھٹ اور ایلیس ورگاس پر فلمایا گیا ہے۔ یہی نہیں منیشا کوئرالا بھی اس گانے میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔