دیپیکا جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں، کارتک آرین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دیپیکا جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں، کارتک آرین
دیپیکا جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں، کارتک آرین

 

 

ممبئی

بالی وڈ اداکار کارتک آرین کا کہنا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ دن قبل انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کارتک آرین سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کس طرح کی لڑکی کو اپنی جیون ساتھی کے طور پر منتخب کریں گے۔

اداکار نے بِلا جھجھک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے جو فخر سے اپنے شوہر کو دنیا والوں پر ظاہر کرتی ہے۔

کارتک اس سے قبل بھی کئی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

بالی وڈ اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین پر کب دکھائی دیں گے، انہوں نے جواب دیا کہ میں دیپیکا کے ساتھ بھی اچھا نظر آتا ہوں، کیا آپ میری جوڑی ان کے ساتھ پسند کریں گے؟

خیال رہے میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ جلد ہی دیپیکا پڈوکون اور کارتک آرین فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے دِکھائی دیں گے لیکن فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )