وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
وراٹ کوہلی کی بیٹی  وامیکا کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویراٹ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔ مشہور جوڑی نے انسٹاگرام اسٹوری نوٹ جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ! ہمیں احساس ہے کہ کل ہماری بیٹی کی اسٹیڈیم میں تصاویر کھینچی گئیں جس کے بعد وہ تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔

انوشکا ویراٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ہم سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹی کی تصاویر بے خبری میں لی گئی، نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ ہم پر تھا، بیٹی کی سوشل میڈیا پر موجودگی کے حوالے سے ہمارا مؤ قف اور درخواست آج بھی وہی ہے۔

جوڑی نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ہم واقعی اس کی تعریف کریں گے اگر وامیکا کی تصاویر کو ان وجوہات کی بناء پر شائع نہیں کیا جائے جن کی ہم نے پہلے وضاحت کی تھی۔ انوشکا ویرات کے وضاحتی بیان پر مداح بھی سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں، ساتھ ہی پبلشرز سے وامیکا کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کو پہلی بار واضح طور پر مداحوں نے دیکھ لیا تھا۔ انوشکا شرما اور ویرات کے ہاں گزشتہ سال 11 جنوری2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویر اور ویڈیو دونوں کی جانب سے پوسٹ نہیں کی گئی جبکہ وہ عام جگہوں پر بھی اپنی بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھتے تھے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وامیکا کو 2 پونیاں باندھے بظاہر گلابی رنگ کے سوٹ میں انوشکا کی گود میں دیکھا گیا تھا۔ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی انوشکا ویرات کی جانب بیٹی کی پرائیویسی کے حوالے مداحوں سمیت پاپارازی فوٹوگرافرز سے بھی درخواست کی گئی تھی کہ ہمیں امید ہےکہ آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔

دونوں نے پاپارازی فوٹوگرافرز سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اس کی پرائیویسی متاثر ہو۔