گوہراوران کے شوہر کی نمازکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
گوہر خان ,اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ
گوہر خان ,اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ

 

 

ممبئی

اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گوہر خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نماز ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر خان، زید دربار کے پیچھے کھڑی ہو کر نماز ادا کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بیان بھی چل رہا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سچی محبت کی علامت یہ ہے کہ ایک طرف شوہر نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیوی بھی اپنا فرض پورا کرتے ہوئے نماز ادا کررہی ہے۔

 

گوہر خان نے اللہ کا شکر ادا اکرتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ الحمدللہ بھی تحریر کیا۔ ساتھ میں انہوں نے سبحان اللہ بھی تحریر کیا اور لکھا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ اس ویڈیو کے لیے لاکھوں صارفین پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)