بالی ووڈ کے معروف اداکار سلیم کا 70 سال کی عمر میں انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلیم کا 70 سال کی عمر میں انتقال
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلیم کا 70 سال کی عمر میں انتقال

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں میں اداکاری کرنے والے اسٹیج ٹیلی ویژن اور فلم کے سینئر اداکار سلیم غوث جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ 70 سالہ سلیم غوث کو بدھ کی رات دیر گئے وسوروا کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

وہ چنئی میں پیدا ہوئے۔سلیم غوث نے اپنی تعلیم وہیں حاصل کی۔ اس کے بعدانہوں نے ایف ٹی آئی آئی پونے سے گریجویشن کیا اور پھر تھیٹر میں قدم رکھا۔

انہوں نے 'بھارت ایک تلاش'، 'واگلے کی دنیا'، 'یہ جو ہے زندگی' اور 'سبھا' میں اپنے کرداروں سے پہچان بنائی۔

انہوں نے بالی ووڈ اور جنوبی ہند میں مقبولیت حاصل کی۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کچھ بڑے ستاروں اور بینرز کے ساتھ اداکاری بھی کی۔ بعد میں انہوں نے 'چکر' (1981)، 'سارنش' اور 'موہن جوشی حاضر ہو!' میں کام کیا۔

وہ فلم 'کوئیلا' میں شاہ رخ خان کے مدمقابل نظر آئے۔'مجرم'، 'شپت'، کمل ہاسن کی 'ویتری ویجا'، موہن لال کی 'تھجاورم' اور 'ویل ڈن ابا' جیسی فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

وہ آخری بار تمل فلم 'کا' میں نظر آئے تھے جو 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔