امریکہ:کامیڈین کپل شرما پر کیس درج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2022
امریکہ:کامیڈین کپل شرما پر کیس درج
امریکہ:کامیڈین کپل شرما پر کیس درج

 

 

نیویارک: کامیڈین کپل شرما اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ کینیڈا اور امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ لائیو شو کر رہے ہیں۔

ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر ممبران ہیں جن میں کیکو شاردا، کرشنا ابھیشیک، سومونا چکرورتی شامل ہیں۔ دریں اثنا، کپل کے خلاف شمالی امریکہ میں معاہدہ توڑنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ معاملہ سائی یوایس اے انک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دراصل کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2015 میں کپل شرما کو امریکہ میں 6 شوز کرنے کے لیے معاوضہ دیا گیا تھا لیکن کپل نے صرف 5 شو کیے تھے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کپل نے ایک شو کے نقصان کی تلافی کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک انھوں نے معاوضہ نہیں دیا جس کی وجہ سے کپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی ہندوستانی مشہور شخصیت کے خلاف امریکہ میں مقدمہ درج کیا گیاہو، بلکہ کئی اور مشہور شخصیات کو امریکہ میں بک کیا گیا ہے۔ ان میں اکشے کمار، سلمان خان، کٹرینہ کیف، رنویر سنگھ، پربھو دیوااور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔