رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2021
رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر جاری
رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر جاری

 

 

ممبئی : اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔  کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں ، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں ، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب ہندوستان کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے۔

ہندوستان نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈکپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ ادکارہ دپیکا پڈوکون ، کپل دیو کی بیوی بنی ہیں۔


 

’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ کو اگلے ماہ 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے بھی رنویر سنگھ کی فلم کے ٹریلر کے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم 83 کا ٹریلر دیکھ کر کپل دیو کی کپتانی میں جیتنے والے عالمی کپ کی یادیں تازہ ہوگئیں۔