تیمور،بینک لوٹنا چاہتاہے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تیمور،بینک لوٹنا چاہتاہے
تیمور،بینک لوٹنا چاہتاہے

 

 

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا تیمور بینک لوٹ کر سب کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہے۔

حال ہی میں یش راج فلمز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں دونوں اداکاروں نے اپنے بچوں سے متعلق بات چیت کی۔

سیف علی خان نے بتایا کہ تیمور کو نقلی تلواریں اٹھانا اور پھر غصے سے لوگوں کا پیچھا کرنا پسند ہے۔ رانی مکھرجی نے یہ بات سن کر مزاحیہ انداز میں کہا کہ تیمور کے لیے ابھی یہی سب کرنا بہتر ہے۔

سیف علی خان نے جواب دیا کہ نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں، بس آگے اچھے کی امید ہے۔ تیمور نے جب سے میری فلم تنہا جی دیکھی ہے تب سے ہی وہ نقلی تلواریں اٹھانے لگا ہے، میں اسے سمجھاتا ہوں کہ بیٹا وہ صرف ایک کردار تھا لیکن تیمور کہتا ہے کہ مجھے برا آدمی بننا ہے اور بینک لوٹنا ہے، میں ہر کسی کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہوں۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ تیمور کسی اور سمت کی جانب جا رہا ہے جس پر سیف کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے اس کی ماں (کرینہ) کو کہا ہے کہ تم خود اس پر توجہ دو۔ (ایجنسی ان پٹ )