سلمان اورسوناکشی کی شادی کا سچ؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2022
سلمان اورسوناکشی کی شادی کا سچ؟
سلمان اورسوناکشی کی شادی کا سچ؟

 

 

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہتے ہیں، ان دنوں ایک بار پھر سے سلمان خان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر نے ہزاروں لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ تاہم، اس تصویر میں سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی ایک ٹوئٹ بہت تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں یہ عامر خان کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویرشیئر کرکے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فاطمہ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔

اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کا آغاز کردیا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ سےخفیہ طور پر تیسری شادی کرلی ہے لیکن بعد میں یہ تصویر جعلی نکلی۔ (ایجنسی)