راج کندرا کی غریبی سے نفرت کی کہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اے انجام ترے انجام پر ۔۔۔
اے انجام ترے انجام پر ۔۔۔

 

 

ممبئی:بالی ووڈ صدمہ میں ہے۔ ایک گھناونے کیس میں پکڑے گئے ہیں راج کندرا۔جن کی پہچان ایک کاروباری کی کم اور فلمی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی زیادہ ہے۔

کندرا حال ہی میں غیر اخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور انھیں ایپ پر اسٹریمنگ کرنے کے الزام میں دیگر 11 افراد کے ساتھ ممبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔ انھوں نے ایک بار اپنے ماضی پر گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ وہ کمتر سماجی حیثیت کے حامل خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے والد لندن میں بس کنڈکٹر اور والدہ فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔

اسی لیے غربت سے انھیں نفرت تھی اور اسی چیز نے ان میں دولت مند بننے کی خواہش جگائی۔ راج کندرا نے 2013 میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد 45 برس قبل لندن منتقل ہوگئے تھے، جہاں وہ بس کنڈکٹر تھے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ سیلف میڈ انسان ہیں، انھوں نے 18 برس کی عمر میں کالج چھوڑ دیا تھا،-

ان کے مطابق میں جب بھی بیدردی سے رقم خرچ کرتا ہوں تو شلپا ٹوکتی ہے تو میں اس سے کہتا ہوں کہ مجھے اپنی کمائی گئی رقم اپنے اوپر خرچ کرنے پر کبھی افسوس نہیں ہوتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی خود تبدیل کی۔ شلپا اسی لیے میری عزت کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خود سیلف میڈ ہے۔