دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کو خالی کرا نے کا عمل شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2021
دلیپ کمار کی حویلی
دلیپ کمار کی حویلی

 

 

عبدالحئی خان/دہلی

حکو مت پاکستان نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہندستانی فلم صنعت کے بے تاج بادشاہوں دلیپ کمار اورراج کپور کی پشتینی حویلیوں کو میموریل میں تبدیل کر نے کا عمل شروع کر دیا ہے اوراس مقصد کیلۓ حویلیوں پر قابض لوگوں کو نو ٹس سونپ دیۓ گئے ہیں۔ان سے 18 مئی تک حویلیاں خالی کرنے کیلۓ کہا گیا ہے۔

حکومت کا مالکوں کو آخری نوٹس

حویلیوں کو خالی کرانے اور انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کی پہل صوبہ پختون خوا کی حکومت نے شروع کی تھی۔مالکوں کو اس سے قبل بھی خالی کرنے کے نوٹس دۓ گۓ تھے لیکن معاوضہ پر سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

مالکان کا بھاری معاوضہ کا مطالبہ

راج کپور کی حو یلی ذیادہ بڑی ہے ۔ ریاستی حکومت اس کا معاوضہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے دے رہی تھی جبکہ دلیپ کمار کی حویلی اسی لاکھ روپے میں خریدی جا رہی تھی۔راج کپور کی حویلی کے مالک عبدالقادر نے بیس کروڑ کا مطالبہ کیا تھا وہیں دلیپ کمار کی حویلی کے مالک گل رحمان محمد نے اسکےمار کٹ ریٹ ساڑے تین کروڑ روپےدینےکی مانگ کی تھی۔

پس منظر

ہندستان پاکستان کی تقسیم سے قبل راج کپور کی حویلی علاقہ میں بہت مشہورتھی ، اس میں شادیاں ہوتی تھیں اور بکنگ کیلۓ چھ چھ ماہ تک انتظار کرنا پڑتا تھا۔لیکن 2005 کے زلزلہ کے بعد اس کی حالت خستہ ہوتی چلی گیٔ۔2014اس وقت کی وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں قومی وراثت قرار دیا تھا لیکن پاکستان میں سیاسی بحران کی وجہ سے یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

ناقابل رہایٔش حویلیاں

حویلیوں کے خستہ اور خطرناک ہہو نے کی وجہ سے ان میں اس وقت کسی کی رہایٔش نہیں ہے۔مالکوں کی جانب سے زیادہ قیمت مانگنے کی وجہ سے ان کی مرمت کا کام بھی ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے حالانکہ منہدم ہو نے کے ڈر سے ریاستی حکومت مرمت کا کام کرا چکی ہے۔