قاہرہ: پہلی سعودی۔ مصری مشترکہ فلم ’الکاھن‘ کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
قاہرہ: پہلی سعودی۔ مصری مشترکہ فلم ’الکاھن‘ کا افتتاح
قاہرہ: پہلی سعودی۔ مصری مشترکہ فلم ’الکاھن‘ کا افتتاح

 

 

 قاہرہ: مصر میں بنے والی پہلی سعودی ، مصری مشترکہ فلم ’الکاھن‘ کا افتتاح قاہرہ میں کردی گیا- سعودی سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے اس پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ الکاھن فلم نے ثابت کردیا کہ سعودی عرب اور مصر کا پرائیویٹ سیکٹر اعلی درجے کے وسائل کا مالک ہے

دونوں ملکوں میں پرائیویٹ سیکٹر کے مالکان اچھوتے کام پیش کرسکتے ہیں- سعودی سفیر نے کہا کہ اس موقع پر مجھے یہ بات یاد آرہی ہے کہ چند ماہ قبل مملکت اور مصر نے فلم پروڈکشن کے لیے پہلی کمپنی قائم کی تھی- سعودی سفیر نے افتتاحی تقریب میں شرکت پر قاہرہ میں متعین بحرینی سفیر حسام بن محمد الجود کا شکریہ ادا کیا-

الکاھن فلم کی کہانی اشتیاق انگیز خوفزدہ کرنے والے پس منظر کے گھومتی ہے- ایک جرنلسٹ خاتون اپنے شوہر کے ذہنی مسائل سے دوچار ہے- اسی دوران قتل کی ایک ایسی واردات ہوجاتی ہے جس کا سرا معلوم نہیں ہوتا- قتل کی یہ واردات میاں بیوی کی زندگی کو جہنم بنادیتی ہے-

 الکاھن فلم کےہدایت کار عثمان ابو لبن، مکالمہ نگار محمد نائر ہیں جبکہ درۃ ، ایاد نصار، فتحی عبدالوھاب، جمال سلیمان، حسین فہمی اور محمود حمیدہ نے فلم میں اداکاری کی ہے۔