عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ طلاق کے بعد ٹیبل ٹینس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
انوکھا طرززندگی
انوکھا طرززندگی

 

 

 اپنی ازدواجی زندگی میں حال ہی میں راہیں جدا کرنے والے عامر خان اور کرن راؤ کی ٹیبل ٹینس کھیلنے کی تصویر سامنے آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیبل ٹینس کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ ہی عامر خان اور کرن راؤ نے علیحدگی کا اعلان کیا اور واضح کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش جاری رکھیں گے۔

 تاہم اب دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دونوں اپنے بیٹے کے لیے ایک چھت کے نیچے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں جبکہ ٹیبل ٹینس کا کھیل بھی کھیل رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے ازان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔