خاندانی پس منظر پر مبنی فلموں کے خالق ہیں سورج بڑجاتیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
 انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر کئی فلمیں  بنائیں
انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر کئی فلمیں بنائیں

 

 

نئی دہلی

بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔ سال 22 فروری 1964 کو ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ 

سورج بڑجاتیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈائریکٹر سال 1989 میں ریلیز فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کیا تھا۔ رومانوی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی،جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1994 میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ بنائی۔

اس فلم میں سلمان کے ساتھ مادھوری دکشت نے اداکاری کی تھی۔ خاندانی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت کی جوڑی بہت پسند کی گئی۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹ ہٹس میں شمار ہو گئی۔ 1999 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ جلوہ گر ہوئی جو خاندانی پس منظرپر بنی ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی۔ اس فلم میں سلمان خان، سیف علی خان، مو نیش بہل، تبو، سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور نے اہم کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔