سلمان خان کی عجیب و غریب تصاویر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-08-2021
سلمان خان کی عجیب و غریب تصاویر وائرل
سلمان خان کی عجیب و غریب تصاویر وائرل

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

 بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوشل میڈیا کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اِن دنوں اداکارہ کٹرینہ کیف کے ہمراہ روس میں اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے سیٹ سے لی گئی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے اپنا حلیہ مکمل طور پر بدلا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان فلم میں ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث انہوں نے ایسا حلیہ اپنے کردار کی مناسبت سے بدل رکھا ہے۔

awaz

دوسری جانب ایک تصویر میں سلمان خان کے ہمراہ ان کا بھتیجا اور فلمساز و اداکار سہیل خان کا بیٹا نِروان بھی موجود ہے۔

خیال رہے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 سابقہ فلموں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا سیکوئل ہے۔