سونو سود کا ایک دیوانہ ایسا بھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-07-2021
ایک دیوانہ ہے
ایک دیوانہ ہے

 

 

ممبئی:اداکار اور سماجی کارکن سونو سود نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سیکڑوں مداح اپنے ہر دلعزیز اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے گلدستے، کارڈز اور کیک لے کر پہنچے۔ ان ہی میں شامل ایک مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے اداکار کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس مداح نے سونو سود کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہوکر زبان سے پینٹنگ بنائی۔

لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اسے اس محبت اور جذبے کیلئے سراہا جارہا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل بھی ایک مداح نے اپنے خون سے سونو کی تصویر بنائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔