آواز دی وائس، چنڈی گڑھ
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنی بہن کی انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔
واضح رہے سونو سود کی بہین مالوکا سود کانگریس پارٹی کی رکن ہیں اور انہوں نے حال ہی 14 فروری2022 کو ہونے والے انتخابات میں راہل گاندھی کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونو سود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’مجھے اپنی بہن پر فخر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ’وہ بہت سالوں سے وہاں (پنجاب) میں رہ رہی ہے اور وہاں کے مسائل اور لوگوں کو جانتی ہے۔‘
عاشق بنایا آپ نے‘، ’یوا‘ اور دبنگ سمیت متعدد بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ایکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب میں لوگوں کے قریب رہیں گی اور براہ راست ان کی مدد کرسکیں گی۔ تاہم سونو سود سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بہن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، تو انہوں نے کہا ’یہ ان کا سفر ہے اور میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میں انتخابات میں ان کے لیے مہم نہیں چلاؤں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خود محنت کریں۔‘جہاں تک میری بات ہے میں سیاست اور سیاسی وابستگیوں سے دور رہوں گا۔‘
اس سے قبل کچھ دن پہلے سونو سود ٹوئٹر پر بھی اسی قسم کا بیان جاری کرچکے ہیں۔
As my sister Malvika Sood embarks on her political journey, I wish her the best and can’t wait to see her flourish in this new chapter of her life. Good luck Malvika!
— sonu sood (@SonuSood) January 10, 2022
My own work as an actor & humanitarian continues, without any political affiliations or distractions. pic.twitter.com/NCI0d4nUgC
ان کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت اداکار اور بحیثیت انسانی حقوق کے کارکن اپنا کام جاری رکھیں گے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سدھو نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرسیاں لوگوں کو عزت نہیں بخشتیں بلکہ انسان کرسیوں کو عزت بخشتے ہیں۔‘ سدھو نے مزید لکھا تھا کہ ’ہمارے دور کی ایک بڑی انسان دوست شخصیت سے وابستہ ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘