سونو نگم کی ایکشن لینے والے مجسٹریٹ کی سرزنش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
سونو نگم
سونو نگم

 

 

کولکاتا

گلوکار سونم نگم شادی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور لوگوں سے بد تمیزی کرنے پر تریپورا میں ضلع مجسٹریٹ سلیش کمار یادیو پر برس پڑے۔

جنوبی تریپورا کے ضلع مجسٹریٹ سلیش کمار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک شادی میں وہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے اور وقت زیادہ ہونے پر ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار رہے ہیں ۔ چھاپے کے دوران سلیش کمار نے پنڈت کو تھپڑ مارا اور ساتھ ہی دولہا دلہن کو بھی منڈپ سے باہر نکال دیا، یہی نہیں وائرل ہوئی ویڈیو میں سلیش کمار کو خاتون کی جانب سے پیش کیے گئے شادی کے اجازت نامے کو پھاڑ کر خاتون کے منہ پر پھینکتے اور شادی میں شریک افراد سے بد تمیزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

 ضلع مجسٹریٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد شخصیات کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں اب انسٹاگرام پر سونم نگم کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد خاصے پریشان ہوگئے ہیں۔ گلوکار نے ضلع مجسٹریٹ کے دولہا دلہن سمیت ان کے اہل خانہ اور شادی میں شریک افراد کے ساتھ بد اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ آپ کی لوگوں سے اس طرح بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟

 

سونو نگم کا کہنا تھا کہ آپ دولہا کو عقب سے پکڑ کر دھکا دے رہے ہیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی اسے چھونے کی؟ آپ کو اپنی طاقت پر اتنا غرور کیوں ہے؟ آپ اس ملک کے راجہ نہیں ہیں ضلع مجسٹریٹ ہیں، اتنا غرور تو وزیراعطم نریندر مودی کو نہیں وہ بھی لوگوں سے تمیز سے پیش آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیش کمار یادیو نے ایک فیملی کا اہم دن خراب کیا، اگر کوئی خاندان قانون کی خلاف ورزی کر بھی رہا ہے تب بھی ضلع مجسٹریٹ لوگوں کو احترام کرنے کا پابند ہے۔