شاہ رخ خان:آج ایک ’خاص’ سالگرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
شاہ رخ خان: بالی ووڈ کا ایک اہم ستارہ
شاہ رخ خان: بالی ووڈ کا ایک اہم ستارہ

 

 

راکیش چورسیا/ نئی دہلی

عامر خان اور سلمان خان کے علاوہ بالی ووڈ کی دنیا پر کئی خانوں نےحکومت کی لیکن شاہ رخ خان کو' کنگ خان' کا خطاب ملا۔

سپراسٹار شاہ رخ نے 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ سے اپنے کام کا آغاز کیا، جس میں کاجول کے دوسرے شوہر کے کردار کو بہت سراہا گیا اور انہیں اس کردار پرکئی ایوارڈ بھی ملے۔

اس کے بعد انہوں نےمزید کئی فلموں میں کام کیا۔ ان میں مایامیم صاب، او ڈارلنگ یہ ہے انڈیا، چک دے انڈیا، سودیش اور مائی نیم از خان وغیرہ شامل ہیں۔ ان جذباتی اور رومانوی فلموں کی وجہ سے وہ فلمی دنیا میں کنگ خان کے نام سے مشہور ہوئے۔

ان کے نام 14 فلم فیئر ایوارڈز ہیں اور ان کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میں بھی ان کی مقبولیت کی وجہ سے نصب ہے۔

شاہ رخ ایس آر کے، نام سے بھی مشہور ہیں۔ انہیں اپنے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں کافی جدوجہد کرنی پڑی لیکن انہوں نے سخت محنت کی اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔

ان کی اداکاری کا سفر ٹی وی شوز فوجی، سرکس، دل دریا سے شروع ہوا۔ فوجی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا، اس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی۔ جو پہچان انہیں ان ٹی وی شوز سے ملی۔

اس کے بعد انہوں نے 1992 میں پہلی فلم دیوانہ میں کام کیا۔ تاہم شاہ رخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم دیوانہ کبھی نہیں دیکھی۔

چک دے انڈیا ان کی بہترین فلم ثابت ہوئی جس نے گذشتہ 10اگست2021 کو اپنی ریلیز کے 14 سال مکمل کر لیے۔ شاہ رخ نے 2007 کی ریلیز چک دے انڈیا میں ہندوستانی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی نے ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔

اولمپکس میں ہاکی ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھ کر حاضرین نے بھی اس فلم کے کردار کو متاثر کن قرار دیا۔

آشوتوش گواریکر کی سودیش میں شاہ رخ نے مرکزی کردارادا کیا اوریہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ 17 دسمبر 2004 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں انہوں نےناسا میں پراجیکٹ مینیجر کا کردار ادا کیا ہے۔ جب وہ گاؤں آتے ہیں تو ان کا سامنا دیہی زندگی کی بہت سی حقائق سے ہوتا ہے۔

تاہم شاہ رخ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایشوریا اور ریتک کی بجائے آشوتوش کی 'جودھا اکبر' کرنا چاہتے تھے۔

شاہ رخ خان نے کاجول اور پریتی زنٹا کے ساتھ کئی رومانوی فلمیں کیں۔ لیکن مایا میم صاب میں وہ دیپا ساہی کے ساتھ ایک بولڈ سین میں دیکھے گئے۔

شاہ رخ خان کی ابتدائی زندگی  

شاہ رخ خان 2 نومبر1965 کو دہلی میں پشاور کے پٹھان میر تاج محمد خان اور حیدرآبادی والدہ لطیف فاطمہ کے یہاں پیدا ہوئے۔ ان کی ایک بڑی بہن شہناز لالہ رخ ہیں، جو ممبئی میں شاہ رخ کے ساتھ رہتی ہیں۔

دہلی کے سینٹ کولمبرز اسکول اور ہنس راج کالج میں پڑھتے ہوئے ان کا زیادہ تر وقت دہلی تھیٹر ایکشن گروپ میں گزرا۔ انہوں نے تھیٹر ڈائریکٹر بیری جان کے تحت اداکاری کی مہارتیں سیکھیں۔ ان کا 'ک-ک۔ک-کرن' ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا اور لڑکیوں میں ان کا خاص کریز دیکھا گیا، لیکن انہوں نے اپنی پنجابی ہندو بیوی گوری خان کے علاوہ کسی دوسری طرف نگاہ نہیں اُٹھائی۔

کنگ خان کی فلمیں

پاگل، بازی گر، ڈر، کبھی ہاں کبھی نا، کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، چاہت، کول، یس باس، پردیس، دل تو پاگل ہے، دل سے، کچھ کچھ ہوتا ہے، جوش، محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم، دیوداس، کل ہو نا ہو، میں ہوں نا، ویر زارا، ڈان، چک دے انڈیا، اوم شانتی اوم، رب نے بنا دی جوڑی، مائی نیم از خان، راون، ڈاون ٹو، جب تک ہے جان، چنئی ایکسپریس، ایکشن، رومانس، ڈرامہ، ہیپی نیو ایئر جیسی کامیڈی فلمیں بھی کیں۔

یوم پیدائش

آج شاہ رخ خان کی پیدائش ہے،آواز دی وائس اور اس کی ٹیم کی طرف سے انہیں یوم پیدائش بہت بہت مبارک۔