صاحب' کے صدمہ سے ابتک نکل نہیں پائی۔ سائرہ بانو'

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
صاحب' کے صدمہ سے ابتک نکل نہیں پائی۔ سائرہ بانو'
صاحب' کے صدمہ سے ابتک نکل نہیں پائی۔ سائرہ بانو'

 

 

ممبئی: معروف اداکارہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی موت کے صدمے سے ابھی تک نہیں نکل پائی ہیں۔

میڈیا کے مطابق 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے دلیپ کمار کی اہلیہ نے حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دلیپ صاحب کے غم سے نکل نہیں پا رہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ گھر سے باہر نکل کر لوگوں میں گھل ملنا نہیں چاہتیں۔

سائرہ بانو نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، میں اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکتی۔ سب کچھ بہت اچھا تھا، ہم دونوں ایک ساتھ تھے۔ مجھے ’صاحب‘ کے ساتھ گھر میں رہنا اچھا لگتا تھا اور اب میں اس وقت تک باہر نہیں نکلنا چاہتی جب تک اُن کے بچھڑنے کا غم ہلکا نہ ہوجائے۔ باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مجھے اپنی زندگی میں ’صاحب‘ کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے قریبی ساتھی اداکاروں دھرمیندر، شتروگھن سنہا اور ممتاز نے بھی سائرہ بانو کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔