گلوکار میکا سنگھ جزیرے کے مالک بن گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2022
گلوکار میکا سنگھ جزیرے کے مالک بن گئے
گلوکار میکا سنگھ جزیرے کے مالک بن گئے

 

 

ممبئی: معروف بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ نےخوبصورت جزیرہ خرید لیا۔ میکا سنگھ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی،جس میں انہیں کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mika Singh (@mikasingh)

ویڈیو کے کیپشن میں میکا سنگھ نے لکھا کہ 'میں ایک خوبصورت جنت میں وقت گزار رہا ہوں، میں پہلا ہندوستانی گلوکار ہوں جس کے پاس ایک جھیل، 7 کشتیاں اور 10 گھوڑوں کے ساتھ اپنا ذاتی جزیرہ ہے۔

 

تاہم گلوکار نے جزیرے کا مقام اور قیمت کے حوالے سے کوئی معلومات اپنےمداحوں سے شیئر نہیں کی۔ دوسری جانب میکا سنگھ کے مداحوں نے گلوکار کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔